the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بنگلور میں جلسہ تقسیم انعامات۔ پروفیسر سید عبدالمعز کا خطاب
بنگلور۔یکم جنوری( اعتماد نیوز) بنگلور میں منعقدہ ذکر ختم قادریہ و ختم چشتیہ و اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر سید عبدالمعز حسینی قادری شرفی نے کہا کہ حضور پاکؐ نے حجۃ الوداع کے موقع پر بے شمار احادیث مبارکہ ارشاد فرمایا، انہوں نے کہاکہ ہندوستان ہو یا افغانستان یا دنیا کے دیگر گوشوں میں 95 فیصد اولیاء آل رسول سیدوں میں سے ہی ہیں ۔ موصوف نے مزید یہ کہا کہ ا ولیاء یا قلندر ہوئے قطب یا اقطاب یا ابدال و اوتاد ائمہ مجتہدین ، محدثین ، مفتیان عظام ، مجددین ، فقہاء ، قضاد، افاضل مولوی علماء اکابرین و نامور شعراء بنے یا اعلیٰ و عرفا مقام حاصل کیا تو اس کی وجہ صرف اور صرف آل رسول ؐ کے صدقہ و طفیل اطاعت اور انکی غلامی ہے ، مولانا معز شرفی مزید کہا کہ امام غزالی ؒ ، علامہ جامی ؒ ، حافظ شیرازی ؒ ، شیخ سعدیؒ ، امام فخرالدین رازی ؒ ، امام ربانی ؒ ، مجدد اکبر ؒ ، حضرت مجدد الف ثانی ؒ ، محدث اکبر حضرت شاہ ولی اﷲ محدث دہلوی ؒ ، مولانا عبدالحی ؒ و میر حیات ؒ ، ان کے علاوہ بے عدد اکابرین دین و ملت جن کا صبح قیامت تک کوئی ثانی نہیں ان یہ اکابرین حضرت رسول اﷲ ؐ و آل رسول اہلبیت ؑ اطہار کی اطاعت و غلامی ہی سے



بلندیوں کو پہنچے، ہمیں چاہئیے کہ آج کے اس پُرفتن دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ اُمت مسلمہ کو گمراہیت سے بچا کر صحیح راہ مستقیم یعنی آل رسول ؐ کے دامن رحمت سے وابستہ کریں کیونکہ آقاآقا ہیں ، اور غلام صرف غلام ، آقا کی غلامی ہی میں راہ نجات یقینی ہے ۔ اس اجلاس کا آغاز مولانا حافظ تنظیم نوری کی آیت قرآنی سے ہوا ، جناب محمد ابراہیم شرفی (حیدرآباد) اور جناب سردار قادری بنگلور، و محمد برھان الدین خان بندہ نوازی کولاری ، نے نعت پاک ؐ ومنقبت پیش کی۔ قاری صوفی ولی با صاحب ، رکن جمعےۃ الصوفیاء والمشائخ آل کرناٹکا نے افتاحی خطاب و نظامت کے فرائض انجام دےئے ۔ محترمہ تحسین آراء نائب چیرمین سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ٹیلرنگ تربیتی کورسس میں کامیاب خواتین کو اسناد و انعا مات پیش کئے ، اور کہا کہ جو خواتین یا لڑکیاں اس تربیتی کورس سے استفادہ کرنا چاہتی ہیں وہ فاؤنڈیشن پہنچ کر مفت ٹیلرنگ تربیتی کورس سے حاصل کرسکتی ہیں ۔ فاؤنڈیشن کے چیرمین جناب عتیق احمد چشتی نے مہمانوں کی گلپوشی کی، صوفی سید خواجہ سرمد علی شاہ نصیری، مولانا سید رزاق شاہ قادری ٹمکور ، سید شرف الدین شاہ قادری چن پٹن ، سید صدرالدین شاہ چشتی ، نیلسندرا بنگلور ، سید جلال الدین شاہ سہروردی بیلن کوٹہ و دیگر علماء و عمائدین نے شرکت کی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.